کراچی : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، انیس احمد قائم خانی،ڈاکٹر صغیر احمد نے علیحدہ علیحدہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔علاوہ ازیں وزیر اعلی سندھ کے مشیر اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ، پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انور سیال، ڈاکٹر عاصم حسین ،مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے بھی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹیلی فون،واٹس اپ اور ٹیکسٹ میسیجز کے ذریعہ طبیعت پوچھنے پر تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے۔