کراچی: سچل تھانے کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، ملزمان نے تعاقب کے بعد کار پر فائرنگ کی، پولیس کے مطابق واقعہ اسکیم 33 میں پیش آیا۔
زخمی شخص اسد آغا کے ساتھ ڈکیتی نہیں ہوئی، زخمی انچولی سے رضویہ سوسائٹی کی جانب جارہا تھا، تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے اسد آغا کو تعاقب کے بعد نشانہ بنایا، جائے وقوعہ سے 30 بور کا ایک خول ملا۔
گولی ونڈ اسکرین کے نیچے سے ہوتی ہوئی زخمی شخص کو ہاتھ پر لگی، اسٹیرنگ پر سر لگنے سے انہیں چوٹ آئی، زخمی شخص نے بتایا کہ اس نے کسی ملزم کو دیکھا ہی نہیں۔