کراچی: سندھ حکومت کے گندم سپلائی کے تیسرے روز بھی آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، حکومت اور فلور ملز کے آٹا 95 روپے کلو فروخت کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
جمعہ کو بھی ریٹیل کی سطح پر آٹا 130 روپے کلو فروخت ہوا، بعض مقامات پر چکی کا آٹا 150 روپے کلو میں فروخت ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 130، فائن آٹا 140 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔
دکانداروں، چکی مالکان کا کہنا ہےکہ نئی کم قیمتوں پر گندم نہیں مل رہی، پُرانا اسٹاک 130 کے حساب سے فروخت کررہے ہیں۔