کراچی : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نےکراچی اور حیدرآباد کے ووٹرز کے نام وڈیو پیغام جاری کر دیا ۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے چیئرمین عمران خان کا وڈیو پیغام ٹوئٹ کردیا ،ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ تمام ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں الیکشن میں بھرپور شرکت کریں،آپ نے الیکشن کے دن سب کو ووٹ ڈالنے کے لیے نکالنا ہے۔
عمران خان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کا مقابلہ ان جماعتوں سے ہے جو 30 سالوں سے ملک کا خون چوس رہی ہیں،آپ نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ثابت کرنا ہے کہ دور بدل چکا ہے،ایک ایسے دور کی سیاست کا آغاز ہونے جا رہا ہے جو ملک کو ترقی کی طرف لے کر جائے گی۔