اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے انتخابات ملتوی کروانے کی درخواست پھر مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو سکیورٹی کے سخت اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے بھی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اہم اعلان متوقع ہے۔