Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
چیف الیکشن کمشنر تحریکِ انصاف کی فرمائش پر لگے، شیری رحمٰن |

چیف الیکشن کمشنر تحریکِ انصاف کی فرمائش پر لگے، شیری رحمٰن

کراچی:وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر تحریکِ انصاف کی فرمائش پر لگے ہیں۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ووٹرز آنا شروع ہو گئے ہیں، یہ جمہوریت کا حق ہوتا ہے، سب اپنا حق استعمال کریں الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس کی اپنی ایک حیثیت اور ساکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی الیکشن کمیشن سے بہت ساری شکایات ہوتی ہیں، ان کے فیصلوں پر ہم سوال بھی اٹھاتے ہیں اور حل بھی ڈھونڈتے ہیں لیکن ہم اداروں کی بے حرمتی اور بے عزتی نہیں کرتے۔