Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی میں بلدیاتی الیکشن پر امن رہا، پولیس و رینجرز کے بہترین سیکیورٹی اقدامات |

کراچی میں بلدیاتی الیکشن پر امن رہا، پولیس و رینجرز کے بہترین سیکیورٹی اقدامات

کراچی:بلدیاتی انتخابات کے موقع پرامن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کے لیے کراچی میں دن بھرالرٹ کی صورتحال رہی اورسیکورٹی ادارے امن وامان کے قیام کے لیے چوکس رہے۔

الیکشن کمیشن حکام نے چیف سیکریٹری سندھ ، ڈی جی رینجر، پولیس افسران ، کمشنرکراچی کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص نے ڈی آئی جی ساؤتھ آفس اوردیگرمختلف مقامات کا دورہ کیا اورانتخابات کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ سیکٹر کمانڈر غازی رینجرز بلال محمود نے ڈی جی رینجرز کو ویلکم کیا۔ڈی جی رینجرز سندھ کو سیکورٹی انتظامات اور مانیٹرنگ کے عمل پر بریفنگ دی گئی جیسے ڈی جی رینجرز سندھ نے سراہاعلاقہ سیکٹر کمانڈر کی ڈی جی رینجرز (سندھ) کو سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی اوربتایا گیا کہ رینجرز کی جانب سے700کیوئیک رسپانس ٹیمیں مختلف علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں جو کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں گی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے انتخابی صورتحا اورامن وامان کا جائزہ لینے کے بعد کہنا تھا کہ ہمیں بہت تھریٹ ہیں، لیکن تمام اداروں کے تعاون سے حالات قابو میں ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔اس موقع پربات کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات بہترین ہیں، تمام اداروں نے مدد اور تعاون کیا عوام اور پریس کے تعاون سے امید ہے، سنسنی نہیں پھیلے گی، اتوار ہے اس لیے ٹرن آؤٹ کم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 65 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اندرونِ سندھ سے بھی اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے لیے آئے ہیں انتظامات سے بہت مطمئن ہوں، اس سے زیادہ اچھے انتظامات نہیں ہو سکتے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے یہ بھی کہا کہ جس سیاسی جماعت نے بائیکاٹ کیا وہ ان کا اپنا معاملہ ہے، حلقہ بندیوں کا مسئلہ کئی مہینوں سے چل رہا ہے، آخری دن آ کر بائیکاٹ کرنا عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق انہوں نے مختلف اضلاع میں دورہ کے موقع پر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے دفاتر میں انتظامات کے بارے میں کمشنر کو بریفنگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون اسسٹنٹ کمشنر ز بھی ہمراہ تھے۔

کراچی پولیس کے اعلی افسران ڈی آئی جیز،ایس ایس پیزدیگر نے اپنے اپنے زونزاوراضلاع میں مختلف انتخابی کیمپوں کا دورہ کیا اوربلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان برقراررکھنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جبکہ شہرکے مختلف علاقوں سے پولنگ اسٹیشنزپررونما ہونے والے واقعات کی اطلاع ملتے ہی قیام امن کے لیے جائے وقوعہ پرپہنچے اورامن وامان کی صورتحال کوکنٹرول کیا۔