Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ |

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے 31 جنوری تک پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو بیان میں کہاپٹرول کی قیمت31 جنوری تک 214 روپے 80 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 227.80 روپے، مٹی کےتیل کی172.01 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی 169 روپے لیٹر رہے گی۔

اوگرا نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ملک میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

اس کے علاوہ مزید 80 ہزار ایم ٹی پٹرول اور 90 ہزار ایم ٹی ڈیزل والے جہاز لنگر انداز ہیں۔