کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کیا۔فردوس شمیم نقوی جس طرح بیلٹ باکس کی سیل توڑتے رہے اس کی مذمت کرتے ہیں ۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کے بیٹے پر پی ٹی آئی کےغنڈوں نے حملہ کیا، اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما شہزاد میمن کی گاڑی پر حملہ کیا گیا اور گاڑی کے شیشے توڑے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں،پی ٹی آئی بدمعاشی کی سیاست بند کرے ۔