Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
کراچی میں شدید سردی کی لہر17 جنوری تک رہے گی |

کراچی میں شدید سردی کی لہر17 جنوری تک رہے گی

کراچی :کراچی میں ہفتے اور اتوار کی شب رواں سال کی شدید سرد رات ریکارڈ کی گئی۔ سردی کی یہ لہر 17 جنوری تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

سردی کی یہ لہر17 جنوری تک جاری رہےگی۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق شہرِ قائد کے شمالی حصے میں گزشتہ رات درجہ حرارت 4 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن نے بتایاکہ 16 جنوری تک کراچی میں شدید سرد موسم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواﺅں کی رفتار 10 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جن میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔