کراچی : الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ آج شام تک کراچی کی تمام یوسیز کے نتائج مکمل ہو جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ کراچی میں 246 یوسیز ہیں، بلدیاتی الیکشن ایک بہت بڑی مشق ہے, الیکشن میں بہت سارے مسائل اور چلینجز بھی ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمے داری احسن طریقے سے نبھائی ہے۔
الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک تھا، تاہم کئی پولنگ اسٹیشنز پر شام 6 بجے تک پولنگ ہوئی,الگ الگ کیٹیگری کے فارمز 11 اور 12 بنائے گئے تھے، جبکہ مختلف اوقات میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔