کراچی :صدر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کے خدشے کے پیش نظر اتحادیوں سے رابطے تیز کر دئیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کے خدشے کے پیش نظر اتحادی حکومت نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے لیے کوشش شروع کر دی۔
وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔رپورٹ کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے قبل مشاورت اجلاس اور سینیٹ میں حکومتی اتحادیوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر مانڈوی والا کریں گے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کےاراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔