لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رات کو چلنے والی خبروں سے مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں طارق بشیر چیمہ، سالک حسین اور شافع حسین شریک تھے اور انہوں نے اس اقدام کا سختی سے نوٹس لیا کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت مین ضم نہیں کرسکتے۔
نوٹس مین چوہدری پرویز الہی سے کہا گیا ہے کہ اپ سے اپکے اس غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ بحثیت سیاسی جماعت اپنا تشخص، ووٹ بنک ، پارٹی ڈسپلن اور منشور و ضابط رکھتی ہے ۔
نوٹس کے مطابق پرویز الہٰی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت دیں، وضاحت آنے تک پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل رہے گی۔پرویز الہٰی کو 7 دن کے اندر اپنے غیر آئینی اقدام کی وضاحت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، وضاحت نہ دینے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔شوکاز میں مزید کہا گیا کہ پرویز الہٰی کے گزشتہ روز کے بیانات پارٹی ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔