کراچی: 2 سال کی تاخیر سے کراچی میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں سہراب گوٹھ ٹاؤن میں یوسی 3 وارڈ 2 سے جماعت اسلامی کے جان محمد صرف 59 ووٹ لیکرکونسلرمنتخب ہوگئے،یوسی 1 سہراب گوٹھ ٹاؤن وارڈ چارسے کونسلرکی نشست پرپی ٹی آئی کے یاسین 144 ووٹ لیکرکونسلر منتخب ہوئے۔
اسکے برعکس ضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد ٹاون یوسی 6 کے وارڈ 4 سے امیدوار 1846 ووٹ لیکرکونسلربنا،یوسی چیئرمین کی دو نشستوں چھ ہزارووٹ لیکرامیدوارکامیاب ہوئے۔
،سہراب گوٹھ ٹاؤن میں چیئرمین اوروائس چیئرمین کی بعض نشستوں پرامیدوار500 ووٹ سے بھی کم حاصل کرکے کامیاب رہے،ایک سیٹ پر475 ووٹ لیکرامیدواریوسی چیئرمین بنا جبکہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی چیئرمین کی نشست پرحافظ نعیم 6 ہزارسے زائد ووٹ لیکرکامیاب ہوئے۔