سلام آباد: الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کی عدم پیشی پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔
الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان وارنٹ گرفتاری کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے،دوران سماعت پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے کہا کہ فیصل چوہدری اور دیگر سنیئر وکلاء موجود نہیں ہیں۔
ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کہاں ہیں؟ ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہائیکورٹ نے حکم صرف معطل کیا ہے،پییشی سے نہیں روکا جبکہ حاضری سے استثنٰی کی درخواست بھی نہیں دائر کی گئی،پیش نہیں ہوں گے تو ہم وکالت نامے منسوخ کردیں گے۔
ممبر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ حاضری کے لیے آخری موقع دیتے ہیں،فریقین پیش نہ ہوئے تو آرڈر کر دیں گے۔