اسلام آباد : پنجاب اسمبلی تحلیل کی سمری اور خیبر پختونخوا کی ممکنہ تحلیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے پہلے کسی قسم کا عوامی ریفرنڈم نہیں کرایا گیا۔اسمبلی کی تحلیل کیلئے بھجوائی گئی سمری میں کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی گئی۔وجوہات بیان کیے بغیر اسمبلی کی تحلیل کیلئے بھجوائی گئی سمری کو کالعدم قرار دیا جائے۔