کراچی: بلدیاتی انتخابات کی 2 یوسیز کے نتائج درست ہونے پر پیپلز پارٹی کی 2 نشستیں کم ہوکر جماعت اسلامی کو مل گئیں، مئیر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں سے کسی دو کو اتحاد کرنا ہوگا۔
ڈی آر او کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق اورنگی یوسی 6 پر فارم 11 کی تصحیح کےبعد جماعت اسلامی کے
امیدوار حاشر عمر 4252 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ضلع شرقی صفورہ یوسی 01 پر فارم 11 کی تصحیح کے بعد جماعت اسلامی کے امیدوار حبیب الرحمان 1824 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جس کےبعد جماعت اسلامی کی مجموعی نشستیں 88 ہوگئیں جبکہ پیپلز پارٹی کی نشستیں 91 رہ گئیں، تحریک انصاف 40 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔