Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
امین الحق نے ٹیلی کام سیکٹر کےلئے 5 ارب کے فنڈز کے اجرا کی منظوری دیدی |

امین الحق نے ٹیلی کام سیکٹر کےلئے 5 ارب کے فنڈز کے اجرا کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر کیلئے محدود پیمانے پر لیٹر آف کریڈٹ کی سہولت ناکافی ہے، جس سے موبائل نیٹ ورکنگ کو اپ گریڈ کرنے والے آلات کی درآمد میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔یہ بات انہوں نے یونیورسل سروس فنڈ کی 44 ویں پالیسی کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری انچارج محسن مشتاق چاندنہ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری، ممبر ٹیلی کام عمر ملک، چیف ایگزیکٹو یو ایس ایف حارث محمود چودھری، چیف ایگزیکٹیو اگنائٹ عاصم شہریار سمیت دیگر ممبران شریک تھے۔ اجلاس نے یونیورسل سروس فنڈ کے مالی سال 2022-23ء کیلئے مختص بجٹ 32 ارب 13 کروڑ روپے میں سے دوسری اور تیسری سہ ماہی کیلئے 5 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کرنے کی منظوری دی جبکہ پہلی سہ ماہی کیلئے 8 ارب 25 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔پالیسی کمیٹی نے اگنائٹ کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈ کی مد میں 55 کروڑ 70 لاکھ روپے ادائیگی کی بھی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر سید امین الحق کی ہدایت پر وزیراعظم کی توانائی بچت پالیسی کے تحت وزارت آئی ٹی کے دفاترمیں ون روم ون لائٹ فارمولے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ، اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔