کراچی : ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ دھرنے ہنگامے کی سیاست سے کراچی کی خدمت نہیں ہو گی, آئیں مل کر کراچی کی تعمیر کے بےنظیر ویژن کا حصہ بنیں۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے الزامات پرایک بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلے
، جماعت اسلامی قیادت کو مشورہ ہے کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے الزامات اور تقسیم کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے۔