Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
سستے تیل کی خریداری پر روس سے 3 روزہ مذاکرات شروع |

سستے تیل کی خریداری پر روس سے 3 روزہ مذاکرات شروع

اسلام آباد : روس سے سستا تیل اور ایل این جی کی خریداری، اسٹریم گیس پائپ لائن پر پاکستان روس انٹر گورنمنٹل کمیشن کے تحت 3 روزہ مذاکرات شروع ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان آج پہلے روز ماہرین کی سطح پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔

مذاکرات بین الحکومتی کمیشن کی سطح پر ہو رہے ہیں، کل ہونے والے اجلاس میں دونوں ملکوں کے وزراء بھی شریک ہوں گے۔روس کے ماہرین کا وفد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے، جبکہ روسی وزیرِ توانائی آج پہنچ رہے ہیں۔

وزارتی سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ایاز صادق کریں گے، جس میں وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک بھی شریک ہوں گے جبکہ روسی وزیرِ توانائی اپنے وفد کی نمائندگی کریں گے۔آج مذاکرات میں روس سے خام تیل، پیٹرول، ڈیزل کی سستے داموں خریداری پر بات ہو گی۔