اسلام آباد : خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش ہونے کا نوٹس دوبارہ جاری کر دیاگیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے بیرسٹر اسامہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عمران خان کی جانب سے جونیئر وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔