دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی نے مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں گرفتار دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بھی ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

ملزمہ دانیہ شاہ نے گرفتاری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواست دانیہ شاہ اوروالدہ سلمیٰ کی جانب سے دائرکی گئی جس میں ڈی جی،ایڈیشنل ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کوفریق بناکرموقف اپنایاگیا کہ ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر دانیہ شاہ کو گرفتار کیا۔گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، ایف آئی اے کے نوٹسز کا جواب دیتے رہے ہیں۔

تفتیشی افسرعارفہ سعیدکیخلاف انکوائری کاحکم دیاجائے۔ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔