کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال کی معروف عالم دین مفتی زبیر سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور بالخصوص کراچی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے انضمام سے متعلق تفصیل سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر مفتی زبیر نے شہر کے بہترین مفاد میں پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے انضمام کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یہ انضمام پاکستان کے لیے بالعموم اور شہر کراچی کے لیے بالخصوص احسن ثابت ہو۔
سید مصطفیٰ کمال نے مفتی زبیر کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور دُعاؤں کی درخواست کی۔