Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بنگلہ دیش میں سخت سردی ، 2 درجن محصُور پاکستانی جاں بحق |

بنگلہ دیش میں سخت سردی ، 2 درجن محصُور پاکستانی جاں بحق

کراچی: تحریک محصورین مشرقی پاکستان کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ، سنیئر وائس چیئرمین حفیظ طاہر ،اور جنرل سیکرٹری حیدر علی حیدر نے اپنے مشترکہ بیان میں بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں قائم محصور پاکستانیوں کے کیمپوں میں سخت سردیوں کے باعث دودرجن سے زائد محصور پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ان کی فوری مدد نہ کی گئی تو مزید اموات کا امکان ہے۔

ان رہنماؤں نے کہا کہ محصور پاکستانیوں کو گرم کپڑوں، کمبلوں اورادویات کی سخت ضرورت ہے۔نصف صدی کے بعد بھی ملک سے محبت کرنے وا لے محب وطن پاکستانی جو 1971 کی جنگ میں مشرقی محاذ پر پاکستان کی مصلح افواج کا ساتھ دینے کی وجہ سے بنگلہ دیش کے کیمپوں میں اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ان رہنماؤں نے مزید کہاکہ بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم اسٹرینڈڈ پاکستانیزریپٹریشن کمیٹی کے رہنما ہارون الرشیدسے موصولہ اطلاعات کے مطابق بہت سے بیمار اور ضعیف العمر لوگوں کی مزید اموات ہوسکتی ہیں۔

بنگلہ دیشی اخبارات نے بھی محصور پاکستانیوں کو سخت سردی میں درپیش پریشانیوں کی خبریں نمایاں طور پر شائع کی ہیں ۔ تحریک محصورین کے رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف، آ رمی چیف جنرل عاصم منیر اور ملک بھر کے مخیر خواتین و حضرات سے اپیل کی ہے کہ بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی حالت زار پر فوری توجہ دیں۔