Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
کراچی کو آگ اورخون میں دوبارہ نہ دھکیلاجائے : چانڈیو |

کراچی کو آگ اورخون میں دوبارہ نہ دھکیلاجائے : چانڈیو

کراچی : : پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک مدت سے افرا تفری کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کراچی کو آگ اور خون میں دوبارہ نہ دھکیلا جائے ہم روشن خیال لوگ ہیں،پیپلز پارٹی کی روح میں جمہوریت ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ سراج الحق کی سیاسی جماعت کی روح میں پیپلز پارٹی کی مخالفت ہے،ہم نے الیکشن سے بائیکاٹ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو انتخاب میں حصہ لینے کا مشورہ دیا ۔پیپلز پارٹی کے مخالفین گالیاں دینے سے باز نہیں رہتے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سراج الحق کی سیاسی جماعت کی روح میں پیپلز پارٹی کی مخالفت ہے ،پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کو جمہوریت کے خلاف جنگ سمجھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن جیتی ہے، سراج الحق سے توقع ہے سیاسی فیصلہ کریں گے، ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی طور پر پیچھے کا سفر شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسل پرستی کا راستہ روکنے کیلئے مل بیٹھنے کیلئے تیار ہیں ،جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کا احترام ہے، کراچی کو امن اور سکون چاہئے۔