Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
جماعت اسلامی عمران کی طرح فساد والی باتیں نہ کرے،پیپلزپارٹی |

جماعت اسلامی عمران کی طرح فساد والی باتیں نہ کرے،پیپلزپارٹی

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان کوسنجیدہ سیاستدان سمجھتا ہوں تاہم انکا یہ کہنا کہ پیپلزپارٹی 100 سال میں بھی کراچی سے نہیں جیت سکتی یہ باتیں غیرجمہوری اورجماعت اسلامی کی آمرانہ سوچ پرمبنی ہے،حافظ نعیم دوسروں پرانگلی نہ اٹھاؤ کیوںکہ دوسروں کے ہاتھ میں پتھربھی ہوسکتے ہیں،اگرکراچی کو بہترکرنا ہے تو جماعت اسلامی عمران خان کی طرح فساد والی باتیں مت کرے،جمہوریت میں دھمکیاں نہیں دی جاتیں اگرجماعت اسلامی کو دھمکیاں دینی ہیں تو ادھربھی ایسی ہی زبان استعمال کریں جہاں جماعت اسلامی کا منصورہ میں ہیڈ کوارٹر ہے۔

کلفٹن آرکائیوزکمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جماعت اسلامی سے بات چیت کرنے کیلئے تیارہے تاہم بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نمبرون اورجماعت اسلامی دوسرے نمبر ہے اس لئے اکثریت کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کیا جانا چاہئے،جماعت اسلامی کو پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے سے کوئی نہیں روک رہا۔

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے سندھ آرکائیوزکمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی عددی لحاظ سے پہلے نمبرپرہے،یہ آئینی قانونی اوراخلاقی طور پرپیپلزپارٹی کا حق ہے کہ اپنا میئرلائے،آج بھی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اگرسندھ حکومت سے انکے خدشات ہیں تو انکو دورکیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کراچی میں کامیابی حاصل ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں،سندھ حکومت نے ہرشعبہ میں کام کیا،اسی بنیاد پرکراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا،جماعت اسلامی نے پچھلے 15 سال میں کون سا تیرمارا جو انکو اتنی نشستیں مل گئیں،کوئی بھی میئرآئے سندھ حکومت کراچی کی خدمت کیلئے اسکے ساتھ کھڑی رہیگی۔