کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو نے سندھ بھرکی میونسپل کارپوریشنز،ڈسٹرکٹ کونسلز،ٹاؤن کمیٹیزاوریوسیزمیں خواتین،اقلیت،مزدور،یوتھ،معذورافراد اورخواجہ سراؤں کی مخصوص نشستوں کیلئے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب کرلیں۔
خواہش مند افراد اپنی درخواستیں متعلقہ ضلعی صدورکے پاس اتوار22 جنوری تک جمع کرواسکتے ہیں،خواہشمند افراد اپنی درخواستوں کیساتھ میونسپل کارپوریشنزاورڈسٹرکٹ کونسلز کیلئے 2000 ہزارروپے،ٹاؤن کمیٹیز و یوسیز کیلئے 1000 روپے اوریوسیزکی مخصوص نشستوں کیلئے 500 روپے بطورپارٹی فیس جمع کروانا ہوگی۔