کراچی : پی ایس پی اور تنظیم بحالی کمیٹی سے آنے والے کارکنان کو باضابطہ طور پر ایم کیو ایم کے تنظیمی ڈھانچے میں شامل کرلیا گیا۔کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول نے اس کا اعلان کیا۔
ایم کیوایم کے کنوینر خالد مقبول نے کہاکہ یوسی اور ٹائون میں ایم کیو ایم کے انچارج ہی ذمے داریاں نبھاتے رئیں گے ۔
پی ایس پی اور تنظیم بحالی سے آنے والے انچارجز جوائنٹ انچارج کے طور پر ذمے داریاں نبھائیں گے
باقی کارکنان ہر ڈسٹرکٹ میں یوسی اور ٹائون کمیٹیوں میں شامل کیے جائیں گے۔