کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پی ایم سی کے امتحان کے نتائج میں ردوبدل پر شدید برہمی کا اظہار کیا چیف جسٹس سندہائیکورٹ نے ریمارکس دیاکہ ایسے نتائج سے پی ایم سی کی کریڈیبلٹی کیا رہ جاتی ہے بچوں کے مسقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے عدالت نے پی ایم سی اورڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی سے نتائج جاری کرنے کاطریقہ طلب کرلیا۔
عدالت میں درخواستگذاروں کے وکلاکاکہناتھاامتحان ہونے کابعد 28نومبر2022کونتائج کااعلان کیاگیا درخواستگذاروں کاکہناتھاجس طرح ہم پرچے حل کیے اس کے مطابق مارکس نہیں ملے۔
درخواستگذاروں کے وکلا کاکہناتھاکہ ری چیک میں گئے مگرداؤ میڈیکل کی انتظامیہ کاکہناہے ہم نے جوپہلے مارکس دیئے وہ درست ہم نے رزلٹ بناکرپی ایم سی کوجاری کردے وکلانے مزید کہاکہ اچانک 30نومبرپی ایم سی کی جانب سے کہاکہ 54طالب علموں کے مارکس درست نہیں ہے اس کے لیے انکوائری کی جائے۔