Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کچھ بھی کریں لاپتہ افراد کو بازیاب کرائیں،سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت |

کچھ بھی کریں لاپتہ افراد کو بازیاب کرائیں،سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے 12 شہریوں کی جبری گمشدگی ثابت ہونے پرمعاوضے کی ادائیگی کے کیس میں تین ہفتوں میں پولیس اوردیگراداروں سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

سماعت کے موقع پرسندھ حکومت نے معاوضہ ادائیگی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ جبری لاپتا افراد کے اہلخانہ کو 5،5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کردیئے ہیں جن لاپتا افراد کی جبری گمشدگی ثابت ہوچکی ہے انکے اہلخانہ کو معاوضہ دیا جاچکا،وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد اہلخانہ کو اداٸیگی کردی ہے، 12 افراد کے جبری گمشدگی ثابت ہوئی ہے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ بدقسمتی ہے پولیس اوردیگرادارے لاپتا افراد کو تلاش کرنے میں ناکام ہیں،اہلخانہ کو کتنا معاوضہ دینا ہے وہ وزیر اعلیٰ سندھ دیکھیں پولیس کو کئی بارکہا لاپتا افرادکو ہر صورت بازیاب کرائیں،خواتین نے عدالت میں آہ بکا کرتے ہوئے کہا کہ ہم دس برس سے شوہروں کی بازیابی کیلئے عدالتوں کے دھکے کھارہی ہیں،شوہرکے بغیربچوں کو پالنے کیلئے بھیک مانگ مانگ کر تھک چکے،حکومت کو ماہانہ معاوضہ دینے کا حکم دیا جائے۔