Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پاکستان کی سویا بین کی درآمدات 1.145 بلین ڈالرتک پہنچ گئیں |

پاکستان کی سویا بین کی درآمدات 1.145 بلین ڈالرتک پہنچ گئیں

اسلام آباد :پاکستان کو شدید اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے خاص طور پر دیہی علاقوں میں آنے والے سیلاب کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے ملک کی مختلف درآمدات اضافی مالی دبا ڈال رہی ہیں۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ مالی سال 2021 میں پاکستان کی سویا بین کی درآمدات تقریباً 1.145 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت تقریباً 50 فیصد زیادہ ہے، جو ملک کی سویابین کی فوری طلب کو ظاہر کرتی ہے تاہم مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں، پاکستان کی سویا بین کی درآمدات 269 ملین ڈالرتھیں جو کہ گزشتہ سال سے تقریبا 18 فیصد کم ہیں، ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان کو سویابین کی پیداوار پر مناسب غور کرنا چاہیے کیونکہ ملک کا سویابین کی درآمدات پر زیادہ انحصار ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے میں آئل سیڈ سائنٹیسٹ حافظ سعد بن مصطفی نے کہا کہ ہم درآمدات پر منحصر ہیں،یہ بہت مہنگا ہے جس کی وجہ سے فیڈ، تیل وغیرہ کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔