کراچی : تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار سے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے فاروق ستار سے پوچھا کہ فاروق بھائی ایک میرا بھی معصومانہ سوال ہے کہ یہ ضامن کون تھے؟
گزشتہ روز پی آئی بی کالونی کراچی میں ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا تھا کہ بلدیاتی الیکشن بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ جاگیردار وڈیرے ایک طرف اور پاکستان بنانے والے ایک طرف ہیں۔
فاروق ستار نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ سے یہ الیکشن ہوا ہے، تم نے ہماری میئر کی سیٹ لی ہم اکتوبر میں تمہاری وزیراعلیٰ کی سیٹ چھین لیں گے۔