ممبئ : بھارتی میڈیا کے مطابق امبولی پولیس نے اداکارہ شرلین چوپڑا کیس میں راکھی ساونت کو گرفتار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال شرلین چوپڑا نے قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر راکھی ساونت کے خلاف کیس کیا تھا۔پولیس نے شرلین چوپڑا کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے راکھی کو گرفتار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شرلین چوپڑا نے کہا ہے کہ ممبئی سیشن کورٹ نے راکھی ساونت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی ہے جس کے بعد امبولی پولیس نے ان کو گرفتار کر لیاہے۔