ممبئی : بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر کے خلاف تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔جیکولین فرنینڈس نے عدالت میں دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ سکیش چندر شیکھر نے میرے جذبات کے ساتھ کھیلا، میری زندگی کو جہنم بنا دیا۔اُنہوں نے بتایا کہ شیکھر نے مجھے اسے اپنا تعارف ہوم منسٹر کے ایک آفیسر کے طور پر کروایا، مجھے گمراہ کیا، میرا کیریئر تباہ کر دیا۔
اُنہوں نے اعتراف کیا کہ میں پنکی ایرانی کے ذریعے شیکھر سے ملی تھی وہ اور شیکھر کی تمام سرگرمیوں سے واقف تھیں لیکن اُنہوں نے اس بارے میں مجھے نہیں بتایا۔
جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا کہ جب میں کیرالہ اور چنئی گئی تھی تو میں نے شیکھر کا پرائیویٹ جیٹ استعمال کیا تھا۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میری اور شیکھر کی دن میں تین بار کالز یا ویڈیو کالز پر بات ہوتی تھی اور ہم 8 اگست 2021ء تک ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔