کراچی : شہر میں جمعرات کی شام سے تیز اور یخ بستہ ہوائوں نے دستک دے دی اور درجہ حرارت تیزی سے گرنے لگ گیا ہے۔
شہر قائد میں جمعرات کی رات سے مزید ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے جس کے سبب شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
22 یا 23 جنوری سے شہر میں سردی کی نئی لہر کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔