لاہور : تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نااہل کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، ایسا کوئی کیس نہیں جو مجھے نااہل کرسکے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف نئے نئے مقدمے دائر کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتا، مزید احتیاط کروں گا، ریلیوں میں بلٹ پروف اسکرین استعمال کروں گا, چھپ کر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں انتخابی مہم کیلئے باہر نکلوں گا, معاشی استحکام آزادانہ، منصفانہ انتخابات سے ہی ممکن ہے، آزادانہ انتخابات سے مقبول عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی معاشی مسائل حل کرسکتی ہے۔
عمران نے کہا کہ فوری انتخابات نہ ہوئے تو موجودہ اقتصادی صورتحال مزید خراب ہوگی۔