کراچی : کورنگی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوئوں کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔ کورنگی پولیس گشت پر مامور تھی, مسلح ڈکیت ملزمان کھڈی اسٹاپ کے قریب شہری سے چھینا جھپٹی کررہے تھے , پولیس موقع پر پہنچ گٸی, دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد2ڈاکوئوں نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
گرفتار (زخمی) ڈکیت ملزمان کی شناخت صدیق اور عمران کے نام سے ہوٸی,گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ 2 پسٹل بمعہ ایمونیشن ، 5 چھیننے ہوٸے موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے زیر استعمال موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی ہے, جسے چیک کیا جارہا ہے,گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے, ضابطے کی مکمل کارواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے, گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیٸے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
*ترجمان ضلع کورنگی پولیس*