Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شہر قائد ڈاکوئوں کے لئے جنت بن گیا, ایک دن میں درجنوں شہری لٹ گئے | زرائع نیوز

شہر قائد ڈاکوئوں کے لئے جنت بن گیا, ایک دن میں درجنوں شہری لٹ گئے

کراچی : شہر قائد میں ڈاکوئوں کی مسلح وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، سرجانی ٹائون میں فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون کی خدا کی بستی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 24سالہ نوجوان شہریار کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی شخص ساحل کو بھی اسپتال روانہ کیا گیا تھا، دوران واردات علاقہ مکینوں نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑلیا تھا، تاہم پکڑے گئے ملزم کے ساتھی نے فائرنگ کی جس سے دو شہری زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مسلح ڈاکو اپنے ساتھی کو چھڑا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دوسری ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے

بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب 2 درجن سے زاٸد افراد سے دن دیہاڑے لوٹ مار کی واردات کی گئی۔

3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 رکنی گروہ نے فوڈ اسٹریٹ پر بیٹھے افراد سے لوٹ مار کی ,ملزمان نے کئی منٹوں تک اسلحہ کے زور پر شہریوں کو مکمل اطمینان کے ساتھ لوٹا۔ مسلح ملزمان نے بے خوفی کے ساتھ گلی میں موجود کٸی افراد سے موبائل فونز اور نقد رقوم چھین لیں۔

گلی میں کئی منٹوں تک اسلحہ لہراتے لٹیروں کا راج برقرار رہا۔واردات کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کردیا گیا۔