Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
فیصل سبزواری کا کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز پر عائد جرمانہ معاف کرنے کا اعلان |

فیصل سبزواری کا کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز پر عائد جرمانہ معاف کرنے کا اعلان

کراچی : حکومت نے کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز پر عائد جرمانہ معاف کرنے اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے گزشتہ کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز پر عائد جرمانہ معاف کرنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بندرگاہوں کو ملنے والی جرما نے کی رقم معاف کردی گئی، ٹرمینل کی جانب سے عائد کردہ جرمانوں میں بھی خاطرخواہ کمی کی کوشش کی جائےگی کیوں کہ کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کرکے ہی معیشت میں استحکام لایا جاسکتا ہے۔

کراچی ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے کراچی چیمبر کے نائب صدر حارث اگر، پلس امپورٹرز ایسوسی ایشن کے فراز احمد و دیگر ہمراہ کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈالر کی قلت سے دالوں کے 6 ہزار کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں، ان پھنسے ہوئے کنٹینرز پر شپنگ کمپنیاں 48 ملین ڈالر ڈیٹینشن چارجز امپورٹرز سے وصول کرچکی ہیں، اگر ان کنٹینرز کو ریلیز نہ کیا گیا تو ماہ رمضان المبارک میں دالوں کی رسد و قیمتوں کا نیا بحران پیدا ہو جائے گا، بندر گاہ پر طویل دورانیے تک کنٹینر رکنے سے دالیں خراب ہونے کا بھی اندیشہ ہے، ملک میں پہنچنے والی دالوں کی مالیت 1.5ارب ڈالر ہے۔