کراچی: سندھ سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
نثار کھوڑو کے دو کورنگ امیدوار پیپلز پارٹی سندھ کے سینیئر نائب صدر سرفراز راجڑ اور اطلاعات سیکریٹری عاجز دھامراہ دستبردار ہوگئے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت اُمیدواروں کے دستبردار ہونے آخری تاریخ 20جنوری مقرر کی گئی تھی۔
نثار کھوڑو کے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا الیکشن کمیشن کیجانب سے آج نوٹیفیکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
۔سپریم کورٹ کے حکم کے تحت فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد سندھ سے سینیٹ کی یہ جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔نثار کھوڑو کے مقابلے میں کسی اور جماعت کے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔
نثار کھوڑو نے دیگر جماعتوں کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروانے پر ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا شکر یہ ادا کیا ہے ۔