کراچی : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میری سلیمان شہباز سے بڑے عرصے سے دوستی ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ سلمان کا اسطرح کے الفاظ کا چناؤ مناسب تھا۔
مفتاح اسماعیل نے ایک انرویو میں کہا کہ میری کارکردگی جیسی تھی سب کے سامنے ہے۔
پارٹی چھوڑنے کے سوال پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر مجھے ن لیگ سے نکالنا چاہتے ہیں تو وہ نکال دیں۔ کچھ دوستوں سے مشورہ کرکے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کریں گے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کوئی خاندانی سیاستدان نہیں ہوں اور ضروری نہیں کہ ہر آدمی الیکشن لڑے۔میں سمجھ گیا کہ پارٹی کے اندر میری اسپیس بہت لمیٹڈ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے فروری میں آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا تھا۔