کراچی : کراچی پولیس نے شہر میں مختلف مقابلوں میں کار لفٹر گروہ کے 4 کارندوں سمیت 10 ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزمان مختلف مقدمات میں کراچی پولیس کو مطلوب تھے۔
شاہ لطیف ٹاون پولیس سے اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب 2اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتارکر لئے ۔
ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار اسٹریٹ کرمنلز نعمت اللہ اور محمد شہزاد سے چھینے ہوئے موبائیل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا , ملزمان کو ملیر بند گلستان سوسائیٹی کے قریب رکنے کا اشارہ دیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کی , پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں اسٹریٹ کرمنلز زخمی ہوئے ۔ گرفتار زخمی ملزم محمد شہزاد عرف جانان نے کورنگی میں دکان کے سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینتے ہوئے اس کو گولی مار دی تھی جس کی CCTV ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔ گرفتار زخمی ملزم نعمت اللہ ولد سید مولا خان سے گارڈ سے چھینا ہوا 9mm بھی برآمد کیا گیا۔
سرسید کی حدود میں پولیس کے ساتھ اسٹریٹ کرمنلز کے مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور 2 فرار ہوگئے جنہیں بعد میں پکڑ لیا گیا۔
مقابلہ نارتھ کراچی سیکٹر 11C نزد ایدھی سینٹر کے پاس روڈ پر ہوا۔
ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ موقع پر پولیس پہنچ گئی۔ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پر زخمی ہوکر گرگئے جبکہ 2 مزید ساتھی بھی فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیے گئے..
گرفتار ملزمان کی شناخت اسامہ ولد جاوید (زخمی) ، ولید ولد قاسم (زخمی)، عبدالرحمن عرف سونو ولد یامین اور محمد ندیم ولد محمد اسلم کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 9MM پسٹل بمعہ راؤنڈ، 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، 2 عدد موٹر سائیکل، 8 عدد موبائل فون اور 4 عدد پرس برآمدکیا گیا.زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی پولیس نے مقابلے کے بعدبین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے ایک زخمی ملزم جواد علی ودھو سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
وہیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی، سی آئی اے، کراچی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی کراچی سٹی ڈویژن نے کا رروائی کر تے ہوئے کرا چی سے کاریں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں کراچی پو لیس کو انتہائی مطلوب بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے ایک زخمی ملزم جواد علی ودھو سمیت چار (04) ملزمان کو KDA آفیسرز کالونی، مسلم آباد علاقہ تھانہ جمشید کواٹر سے بعد پولیس مقابلے بعد گرفتارکر کے ایک مسروکہ کار اور 3 پستول بر آمدکر لئے۔
ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پو لیس پارٹی پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہونے کی کو شش کی۔ملزمان عادی جرائم پیشہ اور کراچی سے کاریں چھیننے / چو ری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
ملزم جواد علی ودھو اس سے پہلے بھی اے وی ایل سی کے 9 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جس کا سابقہ ریکارڈ مو جو د ہے۔ملزمان کے خلاف بر آمدہ اسلحہ و پو لیس مقابلہ کا مقدمہ تھانہ جمشید کواٹر میں درج کیا جا رہا ہے۔
ملزمان کے دیگر ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔