Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
نجم سیٹھی کی پی ایس ایل 2023 میں فری ٹکٹس کی فراہمی سے پیشگی معذرت |

نجم سیٹھی کی پی ایس ایل 2023 میں فری ٹکٹس کی فراہمی سے پیشگی معذرت

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میں تمام دوستوں اور اعلیٰ شخصیات سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اگلے ماہ شروع ہونے والے پی ایس ایل میچوں کے لیے مفت ٹکٹس یا پاس نہ مانگیں۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نجم سیٹھی نے لکھا کہ پی سی بی کا آڈٹ کرنے والی قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس عمل سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

نجم سیٹھی نے لکھا کہ میں دوستوں اور اعلیٰ حکام سے بھی درخواست کر رہا ہوں کہ کسی کھلاڑی یا کوچ کے انتخاب اور کسی غیر مستحق شخص کو ملازمت یا سہولت فراہم کرنے کے لیے سفارش نہ کریں۔انہوں نے لکھا کہ پی سی بی دنیا کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تنظیموں سے مقابلہ کرتا ہے اور ناکارہ ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا