Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کےلیے لفظ معذور استعمال کرنے سے روک دیا |

سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کےلیے لفظ معذور استعمال کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے خصوصی افراد کےلیے لفظ معذور استعمال کرنے سے روک دیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے اس حوالے سے 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ پنجاب میں ملازمتوں میں اقلیتوں اور خصوصی افراد کے کوٹے سے متعلق کیس میں دیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) خصوصی افراد کے لیے معذور جیسے الفاظ استعمال نہ کرے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ خصوصی افراد کو دفاتر تک رسائی میں مشکلات ہوتی ہیں، ریاست خصوصی افراد کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ کرے۔عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی مجموعی آبادی کا 3 فیصد ہے، قومی پرچم میں بھی اقلیتوں کی نمائندگی کی واضح جھلک ملتی ہے۔

سپریم کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ قائداعظم بھی مختلف مواقع پر اقلیتوں کے حقوق پر زور دیتے رہے، آئین نے اقلیتوں کو مکمل مذہبی، معاشی اورسماجی تحفظ دے رکھا۔