اسلام آباد : اوگرا نے ایل پی جی پلانٹس کو گیس کی قیمتیں نمایاں جگہ لکھنے کی ہدایت کردی۔ ایل پی جی کی فروخت مقررہ قیمت پر یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ایل پی جی مقررکردہ قیمت سے زائد میں فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا ہے، اوگرا نے معاملے کی تحقیقات کیلئے انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہےکہ مقررکردہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فروخت کو یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی، تمام ایل پی جی پلانٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ قیمتوں کو واضح جگہ نمایاں کریں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر آج بروز جمعہ 10 کلو آٹے کا تھیلا گورنمنٹ کی مقرر کردہ قیمت 648روپے میں اسلام آباد کے مختلف 109پوائنٹس پر دستیاب ہے۔