کراچی : پاکستان کرکٹر شان مسعود اپنی دوست نیشے سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے،۔
آج بارات کی تقریب پشاور میں منعقدہوگی جبکہ ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز نکاح کی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
شان اور ان کی دلہن نیشے خان نے انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی کیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ویڈیوز میں شان اور نیشے خوشگوار انداز میں خاندان کے دیگر افراد کے درمیان ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہناتے ہوئے دیکھے گئے، اس موقع پر شان اور نیشے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا کر کافی خوش دکھائی دیے۔