پاکستانی کرکٹ ٹیم بیٹر افتخار احمد نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں دھواں دھار سنچری کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کردی ۔
اس پر آل راؤنڈر شاداب خان نے انہیں چھیڑنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔
شاداب خان نے افتخار احمد کی پروفائل پکچر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ افتی بھائی آپ کا بھائی شاداب بول رہا ہوں، آپ کی سنچری کمال کی تھی، یہ ’افتی مانیا‘ کے ٹکٹ کہاں سے ملیں گے؟، کب ریلیز ہوگی؟‘