Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
جیسنڈا کے بعد نیوزی لینڈکا وزیر اعظم کون ہوگا ؟ نام سامنے آگیا ! |

جیسنڈا کے بعد نیوزی لینڈکا وزیر اعظم کون ہوگا ؟ نام سامنے آگیا !

میڈرڈ : نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے بعد یہ منصب سنبھالنے والے شخص کا نام سامنے آگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکمران جماعت لیبر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے سابق وزیر کرس ہپکنز کو وزیراعظم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

لیبر پارٹی کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ پارٹی کا اجلاس اتوار کو ہوگا جس میں وزیراعظم کے لیے کرس ہپکنز کے نام کی باقاعدہ توثیق کی جائے گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ کرس ہپکنز 14 سال سے زائد پارلیمنٹ میں گزار چکے ہیں اور انہیں ملک میں سینئر سیاست دان کی حیثیت حاصل ہے۔

رپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں نے کرس ہپکنز کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے قابل اور سمجھدار شخص قرار دیا ہے۔ کرس ہپکنز کے نام پر فی الحال اپوزیشن جماعت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔