Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
فضل الرحمن پر دہشتگرد حملے کا خدشہ |

فضل الرحمن پر دہشتگرد حملے کا خدشہ

لاہور: پی ڈی ایم کے چئیرمین اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر دہشت گرد حملے اور ان کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب سمیت تمام دیگر صوبوں کے ہوم سیکرٹریز کو ان کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے مولانا فضل الرحمن پر حملے کے لئے سنائپرز اور نائٹ ویثرن آلات حاصل کر لئے ہیں تاکہ لانگ رینج ٹارگٹ ہونے کے باوجود بھی نشانہ بنایا جاسکے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اس وقت عسکریت پسندوں کا سب سے زیادہ مطلوبہ ہدف ہیں اور ان پر کسی بھی میٹنگ یا جرگہ کے دوران دہشت گرد حملہ ہوسکتا ہے۔