کراچی : سندھ میں اساتذہ بھرتی پالیسی اورہارڈ ایریا سے متعلق وزیرتعلیم سید سردار شاہ نے کہا کہ سندھ تقریباً ایک لاکھ 40 ہزاراسکوائرکلومیٹر پرمشتمل رقبے پرپھیلا ہوا ہے جس میں سے ایک لاکھ اسکوائرکا ایریا ریگستان،پہاڑ اورساحلی علاقے پرمشتمل ہے،زمینی حقائق کے حساب سے ہم شہروں کا دوردرازاورپسماندہ علاقوں سے موازنہ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پسماندہ اورمحکوم طبقات کو ایک کرائٹیریا کے تحت دیکھا جاتا ہے اوراس ضمن میں سب پہلوؤں کا خیال رکھا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ بھرتی پالیسی پراعتراضات ٹیسٹ سے پہلے ہونے چاہیئے تھے اس وقت اعتراض کرنا کسی کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے پالیسی میں کوئی غلط بات نہیں۔
بدین کے اسکول میں بدنظمی و تشدد کے معاملے پر صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے احکامات پرانکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی،کمیٹی کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،تین رکنی انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔